ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ملیر جم خانہ اور پاک کریسنٹ کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملیر جمخانہ اور پاک کریسنٹ کلب نے کامیابیاں حاصل کر لیں۔ کینٹ اسپورٹس اور رائزنگ اسٹار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دانیال احسن، محمد وقاص امیر حمزہ اور محمد قیوم نے نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ مظفر منیر نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ ملیر جم خانہ نے کینٹ اسپورٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ پاک کریسنٹ کرکٹ کلب نے میزبان رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب دلچسپ مقابلے کے بعد 11رنز سے شکست دے دی۔ دانیال احسن، محمد وقاص اور محمد قیوم کی نصف سنچریاں کارآمد رہیں تاہم امیر حمزہ اور عفنان خان کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔ مظفر منیر نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ صہیب خان اور ضیاء الرحمن نے بالترتیب 4، 4 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ لانڈھی جم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں ملیر کینٹ سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں پر 35.2 اوورز میں 142 رنز اسکور کیے۔ امیرحمزہ نے 7 چوکوں کی مدد سے 56 رنز اور ارحم یونس نے 33 رنز بنائے۔ صہیب خان نے 10 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ حارث ایاز نے 28 رنز پر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ملیر جیم خانہ نے 16 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف 143 رنز حاصل کر لیا۔ دانیال احسن نے 53 رنز اور احسن وقاص نے 50 رنز کی اننگز میں 9، 9 چوکے اور ایک ایک چھکا لگایا۔ یاسر مشتاق نے 36رنز اسکور کیے۔ ارحم یونس اور عبداللہ خان کو ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ امپائرنگ کے فرائض اختر قریشی اور عزیز الرحمن نے سر انجام دیے جبکہ آفیشل اسکورر سید مستجاب عالم تھے۔ ٹی ایم سی گراؤنڈ پر پاک کریسنٹ کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.4 اوورز میں 220 رنز اسکور کیے۔ محمد قیوم نے 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 79 رنز بنائے۔ بلال خالد کے 45 رنز میں 4 چوکے شامل تھے۔ ضیاء الرحمن نے 11 رنز پر 4 اور محمد محسن نے 34 رنز پر 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 42.1 اوورز میں 209 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ عفنان خان نے 4چوکے اور 3 چھکے لگا کر شاندار 62 رنزاور سلیمان سلیم نے 27 رنز اسکور کیے۔ مظفر منیر نے تباہ کن بولنگ کی اور 24 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ محمد قیوم نے عمدہ بیٹنگ کے بعد 51 رنز پر 3کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔ امپائرنگ کے فرائض نذیر بٹ اور سید فہیم بخاری نے انجام دیے جبکہ سید سلمان حسین کاظمی آفیشل اسکورر تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں