ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان صدر امریکا طالبان معاہدے کی اہم شرط سے پیچھے ہٹ گئے

افغانستان کے صدر اشرف غنی امریکا طالبان امن معاہدے کی اہم شرط سے پیچھے ہٹ گئے۔

افغان صدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کی رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا، قیدیوں کی رہائی پر فیصلے کا اختیار افغان حکومت کا ہے، طالبان کے قیدیوں کا معاملہ افغانستان کے عوام کا حق اور خودارادیت ہے، قیدیوں  کی رہائی کا معاملہ مذاکرات کی پیشگی شرط نہیں بن سکتا۔

اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کامعاملہ انٹرافغان مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کیا جاسکتا ہے، امریکا قیدیوں کی رہائی میں مدد فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ افغانستان میں 7 روز کی جزوی جنگ بندی جاری رہے گی، جزوی جنگ بندی مکمل جنگ بندی کے مقصد کے حصول تک جاری رہے گی۔

طالبان نے افغان جنگ جیت لی‘ قطر میں امن معاہدے پر دستخط

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں