ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کامہنگائی کیخلاف مظاہروں کا اعلان

سندھ میں 6تا 22مارچ مظاہرے کئے جائیں گے ،محمد حسین محنتی کا پریس کانفرنس سے خطاب
کورونا وائرس پر سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے تعلیمی ادارے بند کرنے میں جلد بازی کی
حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی نے سندھ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی او رملکی معیشت کی تباہی کے خلاف 6 مارچ سے 22 مارچ تک احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے خطرات کے سبب حکومت سندھ اور بلوچستان کی حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے میں جلد بازی کی ہے۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر اور سابق رْکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام دو وقت کی روٹی بھی کھانے سے محروم ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل ملکی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے دعوے کئے تھے لیکن یہ دعوے ناکام ثابت ہوئے ، پی ٹی آئی کی حکومت نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں اتنا قرض لیا ہے جتنا گزشتہ حکومتوں نے پانچ سال کے اپنے دور اقتدار میں بھی نہیں لیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کا ہر ادارہ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔ حکمران جماعت نیب کے ذریعے صرف سیاستدانوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں گرانفروش، بیوروکریٹ کرپشن میں لگے ہوئے ہیں جبکہ حکومت ٹیکس کی وصولی میں ناکام ہوچکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں