ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت کا بس مالکان کوکمپیوٹرائزڈ ٹکٹ جاری کرنے کا حکم

مسا فروں سے اضافی کرایہ لینے والے انٹراسٹی بس مالکان کے خلاف کارروائی ہوگی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کا تمام انٹراسٹی بس مالکان کومسافروں سے شناختی کارڈ لیکر اور کمپیوٹرائزڈ ٹکٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے.وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے سہراب گوٹھ نیو بس ٹرمینل کے دورے کے دوران مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو مسافروں سے شناختی کارڈ لیکر اور کمپیو ٹرائزڈ ٹکٹ جاری کرنے کے احکا مات دے دیے ہیں،مسافروں کی سہولیات کے لیے نیاں بس اڈا قائم کیا گیا ہے, جہاں ہر سہولت موجود ہے.انہوں نے کہا کہ مسا فروں سے اضافی کرایہ لینے والے انٹراسٹی بس مالکان کے خلاف کارروائی اور ان کے روٹ پرمٹ منسوخ کیا جائیگا، ٹرانسپورٹرز کو مسافروں پر سی سی ٹی وی کیمرا کے ذریعے نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے.اویس شاہ نے بس ٹرمینل کے تمام بس اڈوں کے ٹکٹ کانٹرز اور سی سی ٹی مانیٹرروم کا بھی دورہ کیا.اس موقعے پر ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ بیس سے زائد انٹرا سٹی بس مالکان نے ٹکٹ کمپیوٹرائزڈ کردی ہیں اور مزید کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ بھی اس پر عمل کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں