ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیمالیشن اسکواڈ خواجہ غریب نواز ٹرسٹ کی تعمیرات گرادی گئیں

خداداد کالونی میں خلاف ضابطہ قائم تھی ، سپریم کورٹ کے حکم پر ایس بی سی اے نے عمل درآمد کیا
اے ڈی جی آشکار داور کی ہدایت پر شہر میں اضافی منزلوں، کمرشل اور شادی ہالز کیخلاف کارروائیاں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے متعدد خلاف ضابطہ تعمیرات کو منہدم کیا جاچکا ہے، تیز اور بھرپور انہدامی عمل کا سلسلہ باقاعدہ مہم کی صورت میں جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آشکار داور کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں اضافی منزلوں، کمرشل اور شادی ہال سمیت دیگر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم و سربمہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے معزز سپریم کورٹ کے احکام کی تعمیل کرتے ہوئے جمشید ٹائون کے علاقے خداداد کالونی میں خواجہ غریب نواز ٹرسٹ کی تعمیرات کو منہدم جبکہ پلاٹ نمبر 1-PP بلاک 2 اور پلاٹ نمبر A-10 بلاک 2 پی ای سی ایچ ایس پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن میں احاطے کو سربمہر کر دیا گیا۔ جمشید ٹائون میں دیگر کارروائیوں میں پلاٹ نمبر 11-B، 2/2 سولجر بازار نمبر1 پر سامنے کی جانب لازمی کھلی جگہ پر تعمیرات اور پلاٹ نمبر 2/361 گارڈن ایسٹ پر فلیٹ نمبر 509 اور 510 پارٹیشن دیواروں کو منہدم کردیا۔ پلاٹ نمبر 246 گارڈن ایسٹ پر غیر قانونی شادی بینکوئٹ کو سربمہر کر دیا گیا، مختلف ٹیموں کی غیر قانونی شادی ہالز کے خلاف کارروائی میں اورنگی ٹائون میں پلاٹ نمبر 374 اور A-374 پر مونی شادی بینکوئٹ، ملیر ٹائون میں فیضی گارڈن میرج لان کو جزوی اور کے ڈی اے لان کو مکمل منہدم کر دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں