ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ،بھارت پر شکست کے باسل منڈلانے لگے

کرائسٹ چرچ(جسارت نیوز)کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں بھارت پر شکست کے بادل منڈلانے لگے۔ٹرینٹ بولٹ کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے بھارت کے دوسری اننگز میں90رنز پر6کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔چیتشوار پجارا 24، پارتھیو شا 14، اجنکیا راہانے 9، میانک اگروال 3، کپتان ویرات کوہلی 14اور امیش یادیو ایک رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔بھارت کو97رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوئی ہے اسکی ابھی4وکٹیں باقی ہیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ٹرینٹ بولٹ نے 3،ٹم ساوتھی ،گرینڈ ہوم اور ویگنز نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔اتوار کو کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کی پہلی اننگز242رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا۔بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کے بلے باز لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے آئوٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 235رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔کیویز کی جانب سے ٹام لیتھم 52، کائل جیمسن 49، ٹام بلنڈل 30، کولن ڈی گرانڈہوم 26اور نیل ویگنر 21رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی طرف سے محمد شامی نے 4، جسپریت بمرا نے 3 اور روندرا جدیجا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 7رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد بھارتی بلے باز دوسری اننگز میں مکمل طور پر ناکام رہے اور محض90رنز پر6کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔چیتشوار پجارا 24، پارتھیو شا 14، اجنکیا راہانے 9، میانک اگروال 3، کپتان ویرات کوہلی 14اور امیش یادیو ایک رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔بھارت نے کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 6وکٹیں گنوا کر 90رنز بنا لئے اور اسے 97رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ریشبھ پانٹ1اورویہاری5رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ٹرینٹ بولٹ نے 3،ٹم ساوتھی ،گرینڈ ہوم اور ویگنز نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں