ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں تعلیمی ادارے پیر سے کھل جائیں گے

حفاظتی تدابیر کے طور پر اسکولز بند کئے گئے تھے، صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے پیر سے کھل جائیں گے، دو روز تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی وجہ ان اسکولز میں احتیاطی تدابیر کو مکمل کرنے اور ساتھ ہی ساتھ ایران سے کراچی آنے والوں اور ان سے ملنے والوں کی اسکریننگ کے عمل کو مکمل کرنا تھا، کراچی میں 600 جبکہ سندھ بھر میں 2000 افراد ایران سے ان دنوں میں آئے ہیں اور ان کا مکمل ڈیٹا مرتب کرکے ان کی اسکریننگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ یحییٰ نامی جس طالب علم میں اس کے مثبت اثرات پائے گئے ہیں ان کے اہلخانہ اور 14 دوستوں کے ٹیسٹ بھی مکمل کر لیے گئے۔
پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا میں کورونا وائرس کے شکار شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، اقدام مبینہ طور پر شمالی کورین رہنما کم جونگ ان کے حکم پر اٹھایا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں