
تاجرایسے حالات میں ضرورت کی اشیا ء کی قیمتیں نہ بڑھائیں، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ممتاز عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل میں سامنے آیا ہے، پوری قوم سے اپیل ہے اس وبا سے متعلق افواہیں نہ پھیلائیں جائیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ حدیث ہے کہ جب مہلک وبا آئے تو جو جہاں ہے وہیں رہے، اسلام نے بھی ایسی صورت حال میں احتیاطی تدابیر اپنانے کا حکم دیا ہے۔ممتاز عالم دین نے کہا کہ تاجر برادری ایسے حالات میں ضرورت کی اشیاء کی قیمتیں نہ بڑھائیں، شہریوں کو اس موقع پر مختلف اوہام کا شکار نہیں ہونا چاہیے، میڈیا بھی اس حوالے سے افواہوں کے خاتمے میں کردار ادا کرے۔