ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں مسلم کش فسادات بند کیے جائیں، ایران

تہران: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، بھارت کو چاہیے کہ اپنے ملک میں تمام طبقوں کے ساتھ اچھا سلوک کرے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق جواد ظریف نے ٹوئیٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جانے کی سختی کے ساتھ مذمت کی اور کہا کہ بھارت اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات ہٰیں۔ بھارتی حکومت کو چاہیے کہ اپنے ملک میں موجود تمام طبقوں کے ساتھ بھی اچھا سلوک کرے۔

مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کے متعلق جواد ظریف کا کہنا تھا کہ بھارت مجرمانہ ذہنیت کا شکار ہورہا ہے، اس کو چاہیے کہ اسے روکے۔

خیال رہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مسلم کش فسادات میں اموات کی تعداد 45 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ گزشتہ روز نالے سے 4 جوانوں کی لاشیں بھی ملی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں