سری نگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑہ میں بھارتی فوجیوں نے کریک ڈائون کرتے ہوئے 5 بیگناہ نوجوانوں کو حراست میںلے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کشتواڑہ میں بھارتی فوجیوں نے گھر گھر تلاشی اور آپریشن کے دوران 5 بیگناہ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا، جن پر تحریک آزادی کے سرگرم کارکن ہونے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے سری نگر، بڈگام، کپواڑہ اور دیگر اضلاع میں بھی بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز
کرتے ہوئے نوجوانوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments