ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

1973 آئین پر ہونیوالی تقاریر کی کاپی سینیٹ لائبریری سے غائب

دسمبر میں آئین سازی بحث کی پانچوں جلدیں سینیٹ لائبریری سے منگوائی گئی تھیں
ڈیبیٹ کتابی شکل اور پی ڈی ایف فارم میں بھی موجود ہے، سینیٹ لائبریرین کا موقف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں نافذ 1973 کے آئین پر ہونے والی تقاریر کی کاپی سینیٹ لائبریری سے غائب ہوگئی۔ذرائع کے مطابق آئین سازی پر ہونے والی بحث کی 5 جلدیں سینیٹ کی لائبریری میں موجود تھیں اور دسمبر میں آئین سازی بحث کی پانچوں جلدیں سینیٹ لائبریری سے منگوائی گئی تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ آئین پر ہونے والی 1973 کی بحث کی کاپی سینیٹ کی لائبریری کے پاس موجود تھی لیکن اب یہ 5 جلدیں کہاں گئیں، کسی کو علم نہیں۔دوسری جانب سینیٹ کے لائبریرین ظاہر اختر نے بتایاکہ سینیٹ لائبریری میں 1973 کے آئین پر مکمل ڈیبیٹ موجود ہے، یہ ڈیبیٹ کتابی شکل اور پی ڈی ایف فارم میں بھی موجود ہے۔خیال رہے کہ 14 اگست 1973 کو نافذ العمل ہونے والے آئین پاکستان پر طویل بحث ہوئی تھی جس کے بعد یہ متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں