ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کا ٹائٹل ناصر اقبال نے جیت لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ رینجرزا سکواش کمپلیکس نارتھ ناظم آباد میں کھیلے گئے سندھ اوپن پی ایس اے اسکواش ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پاکستان کے سابق نمبر 1 ناصراقبال نے فائنل میں موجودہ ٹاپ سیڈ عماد فرید کو 20 منٹ میں اب سیٹ شکست کے بعد 11-2, 11-6 اور 11-5 سے ہرا کر کر اپنے نام کرلیا۔ جبکہ کہ خواتین کے فائنل میں فائزہ ظفر نے اپنی ہی چھوٹی بہن مدینہ ظفر کو دلچسپ مقابلہ کے بعد 27 منٹ میں 11-9 – 6-11,11-7 ,11-6 اور 13-11 سے ہرا کر فتح حاصل کی اس سے قبل کھیلے گئے خواتین کے کے سیمی فائنلز میں مدینہ ظفر نے نے آمنہ فیاض کو اور فائز ظفر نے روشنا محبوب کو ہرا کا فائنل میں جگہ حاصل کی۔ جبکہ مردوں کے سیمی فائنلز میں ٹاپ سیڈ عماد فرید نے نورزمان کو اور پاکستان کے سابق نمبر1 ناصر اقبال نے وقاص محبوب کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ فائنل کے موقع پر مہمان خصوصی سلمان طاہر نے نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں