ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مال کماؤ محکمہ بن گئی

افسران کی ملی بھگت اور رشوت خوری کا مکروہ دھندا بے نقاب، راشی اہلکاروں کو روکنے والا کوئی نہیں
پیسے لے کر غیرقانونی تعمیرات کی اجازت معمول بن چکی ہے‘ایڈیشنل ڈی جی ایس بی سی اے کا اعتراف
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں عمارتیں گرنے کے واقعات نے ایس بی سی اے کی رشوت خوری کا دھندا بے نقاب کردیا ۔تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مال کماؤ محکمہ بن گئی، نجی ٹی وی چینل کی ٹیم نے افسران کی ملی بھگت اور رشوت خوری کا مکروہ دھندا بے نقاب کردیا۔کراچی میں عمارتیں منہدم ہورہی ہیں، ایس بی سی اے کے راشی اہلکاروں کو روکنے والا کوئی نہیں، پیسے لے کر غیرقانونی تعمیرات کی اجازت معمول بن چکی ہے۔دوسری جانب ایڈیشنل ڈی جی ایس بی سی اے آشکار داوڑ نے اعتراف کیا کہ بلڈنگ کنٹرول ادارے کی چشم پوشی اور غفلت ہے کہ غیرقانونی عمارتیں بن رہی ہیں۔آشکار داوڑ کا کہنا تھا کہ غیرقانونی عمارتیں تعمیر کرنے والے بھی مجرم ہیں، دونوں کو سزا ملنی چاہئے، ہمارے پاس غیرقانونی تعمیرات پر مؤثر کارروائی کرنے کیلئے وسائل موجود نہیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں