ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی کا سوشل میڈیا خواتین کے حوالے کرنے کا اعلان

اپنے اکاؤنٹ ایسی عورتوں کے نام کرتاہوں جو ہمت اور حوصلے کی مثال ہوں
مودی کا ٹوئٹر پر سوشل میڈیا چھوڑنے کا عندیہ دیا، بھارتی میڈیا میں تہلکہ مچ گیا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار آٹھ مارچ کو یوم خواتین کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایسی عورتوں کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے جو ہمت اور حوصلے کی مثال ہوں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹر پر سوشل میڈیا چھوڑنے کا عندیہ دیا، جس سے بھارتی میڈیا میں تہلکہ مچ گیا۔ انہوں نے لکھاکہ سو چ رہا ہوں کہ اتوار سے اپنے تمام سوشل میڈیا چھوڑ دوں، جس میں فیس بک، ٹوئٹر، انسٹا گرام اور یو ٹیوب شامل ہے۔ اس حوالے سے میں آ پ کو جلد آگاہ کروں گا۔ وزیر اعظم کے اعلان کے فوری بعد ٹوئٹر پرنو سر اورپلیز سر ٹرینڈ کرنے لگا۔تاہم انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں واضح کیا کہ اتوار کو یوم خواتین کے موقع پر وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایسی خواتین کو سونپ دیں گے جن کی زندگی ہمت اور حوصلے کی مثال ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں