ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز اور شہبازشریف واپس نہیں آئیں گے،فواد چوہدری

راولپنڈی:وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نہ نواز شریف نہ شہبازشریف ملک میں آئیں گے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری  راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) دو نہیں چار حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے، یہ گروپ مریم ،شہباز، خواجہ آصف اور شاہد خاقان پرمشتمل ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دونوں بھائیوں کے پاکستان واپس نہ آنے پرنظام انصاف پرانگلی اٹھ رہی ہے، نہ نواز شریف نہ شہبازشریف ملک میں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن عمران خان کےلیےکوئی مسئلہ پیدا نہیں کرسکتے، منظم مافیا کرپٹ لوگوں کو بچانے کے لیے سرگرم ہے، لندن والوں کو بچانے کے لیے سب کچھ ہورہا ہے۔

فواد چوہدری نے جان لیوا کرونا وائرس سے متعلق کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس نے ابھی تک خطرناک صورتحال اختیار نہیں کی، لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہاتھ بار بار دھوئیں اور کورونا وائرس سے بچنے کے لئے طلباء اپنا خاص خیال رکھیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 456 اسکولوں کو سائنسی نظام تعلیم میں بدل رہے ہیں جبکہ تعلیم میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں کو ملک سے باہر بھی بھیجیں گے اور پاکستان کے مستقبل کی بنیاد علم، عقل اور دلیل پر رکھیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں