ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی سکھوں نے گورونانک شاہی کیلنڈرپرعمران خان کی تصویر چھاپ دی

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی پنجاب کی دل خالصا تنظیم نے گورونانک شاہی کیلنڈرپر وزیراعظم عمران خان کی تصویر چھاپ دی۔حکومتی اقلیتی رکن اسمبلی مہندر پاک سنگھ نے کیلنڈر پر عمران خان کی تصویر کو سکھ مسلم بھائی چارے کی علامت قرار دے دیا۔بھارتی پنجاب کی سکھ تنظیم دل خالصا نے اکالی تخت میں گورونانک شاہی کیلنڈر جاری کر دیا۔سکھ رہنمائوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تصویر اور کرتار پور راہداری کی افتتاح کی تصویر چھاپ کر کیلنڈر جاری کیا۔اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سکھ رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور مہندر پال سنگھ نے کہا کہ عمران خان کی تصویر کا چھپنا سکھ مسلم بھائی چارے کا اعتراف ہے، میں اس اعزاز پر دل خالصا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں