ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دبئی: برقع میں ملبوس شخص 2 لاکھ 27 ہزار درہم لے اُڑا

دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں برقع پہنے چور 2 لاکھ 27 ہزار درہم چرا کر فرار ہوگیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ ریاست دبئی میں پیش آیا، تاہمپولیس نے ملزم کو محض 4 گھنٹے کے اندر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ نایف پولیس اسٹیشن کے سربراہ بریگیڈیر طارق نے بتایا کہ چوری کی واردات کے دوران ملزم نے دراز کھولنے سے قبل رومال کا استعمال کیا، جس پر اس کے فنگر پرنٹ آگئے اور اس کی مدد سے ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔ انہوں نے بتایا کہ چوں کہ جائے وقوع پر زبردستی کسی کے داخلے کے آثار موجود نہیں تھے، لہٰذا پولیس نے کمپنی کے تمام ملازمین سے تفتیش کا فیصلہ کیا اور اس میں کامیابی حاصل ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں