ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نااہل حکمران ملک نہیں چلاسکتے، بلاول بھٹو

آئی ایم ایف سے ڈیل نے عوام کا معاشی قتل کیا ہے، ہماری معاشی خود مختاری پر سودے بازی کی گئی
حکومت مظلوم طبقے پر زیادہ ظلم کررہی ہے، پی پی چیئرمین کا لاہور میں تقریب سے خطاب
لاہور (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک پر نالائق اور نااہل حکمران مسلط ہیں، یہ ملک چلا سکتے ہیں نہ معیشت۔ حکومت نے ہماری معاشی خود مختاری پر سودے بازی کی، پی ٹی آئی آئی ایم ایف ڈیل نے عوام کا معاشی قتل کر دیا ہے ملک میں ایسی حکومت ہے جو کسی کو برداشت نہیں کرتی، یہ تو آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل بھی نہیں کرسکتے، ہم پوچھتے ہیں کہ بجلی کیوں مہنگی ہے تو پتا چلتا ہے کہ نااہل حکمران ہیں۔ اتوار کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت مظلوم طبقے پر سب سے زیادہ ظلم کر رہی ہے، موجودہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا دیا، نالائق حکومت مزدور طبقے کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے، ملک کی معاشی صورتحال بد سے بدتر ہو رہی ہے غریب عوام کے لیے بی آئی ایس پی شروع کیا گیا تھا، ملک پر نالائق اور نااہل حکمران مسلط ہیں۔ بلاول نے کہاکہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی معاشی پالیسیوں میں بہت فرق ہے، چاہتے ہیں عوام کے لیے غریب دوستی پالیسی لے کر آئیں، ملک میں ایسی حکومت ہے جو کسی کو برداشت نہیں کرتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں