ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس ، سعودی عرب سے آنیوالے3افراد کومحکمہ صحت نے تحویل میں لے لیا

کراچی (نمائندہ جسارت) سعودی عرب سے آنے والے تین مسافروں کو کرونا کے شبہ میں محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے اپنی تحویل میںلے لیا ہے ۔ ان میں سے دو مسافروں کا تعلق اندرون سندھ سے جبکہ ایک کا تعلق کشمیر سے ہے ۔ تینوں مسافر سعودیہ ائرلائنز کی پرواز نمبر 704 سے منگل کی شام کراچی پہنچے تھے ۔ جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مسافروں کی جانچ کے دوران مذکورہ تینوں مسافروں میں بخار کو نوٹ کیا
گیا جس کے بعد کرونا کے ٹیسٹ کے لیے محکمہ صحت کے حکام نے ان تینوں مسافروں کو اپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے مسافر کو سعودی حکومت نے ڈی پورٹ کیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں