ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دینی تعلیم کے فروغ میں مدارس کا اہم کردارہے ،گورنرسندھ

جدیدتعلیمی سہولیات اورطلباکی صلاحیتوں نے متاثر کیا ، جامعہ بنوریہ کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد 2020ء میں شرکت کی ۔ جامعہ کے سربراہ مفتی محمد نعیم نے اپنے ادارے کی کارکردگی کے بارے گورنرسندھ کو تفصیل سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ دینی تعلیم کے فروغ میں پاکستانی مدارس اہم کردار ادا کررہے ہیں، ایک مدرسہ کو جدید طرز تعلیم سے آراستہ کرنے پر جامعہ بنوریہ کی انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ بنوریہ میں فراہم کی جانے والی جدیدتعلیمی سہولیات اورطلباکی صلاحیتوں نے متاثر کیابلاشبہ یہ قابل فخر ادارہ ہے جہاں 3000 مقامی اور 53 ممالک کے ایک ہزار غیر ملکی طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ گورنرعمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم مدارس کے تعلیم یافتہ طلباء کو بھی دیگر کی طرح بھرپور مواقع فراہم کرنے کے وژن پر گامزن ہیں نوجوان ہمارا مستقبل، ان کی صلاحیتوں کو درست سمت استعمال کرنا انتہائی نا گزیر ہے ۔بعد ازاں گورنرسندھ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلبہ میں شیلڈز تقسیم کیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں