ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی شہریوں کے پاکستان سفر کرنے پر پابندی عائد

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر شہریوں کو پاکستان کے سفرکرنے سے روک دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں کے پاکستان، بھارت اور کورونا وائرس سے متاثرہ  ممالک کے سفر پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی سلامتی کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان، انڈیا، یورپی یونین، سری لنکا، فلپائن، سوڈان، اریٹریا، کینیا، جبوتی اور صومالیہ جانے اور وہاں سے آنے والی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

وزارت داخلہ نے پاکستان اور بھارت سمیت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے اقامہ ہولڈرز والے تارکین وطن کو واپس آنے کے لیے 72 گھنٹے کی مہلت دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں