ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کے قطر میں داخلے پر پابندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قطر کی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وجہ سے 14 ممالک کے شہریوں کی قطر آمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ قطر کی جانب سے سفری پابندی عائد ہونے کے بعد پی آئی اے نے پاکستان سے دوحہ کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق دوحہ کے لیے پی آئی اے کا فضائی آپریشن 31 مارچ تک معطل رہے گا، پی آئی اے ترجمان نے کہا ہے کہ قطر کا سفر کرنے والے پی آئی اے کے مسافروں کو شیڈول میں تبدیلی یا ریفنڈ کے اخراجات معاف کر دیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں