ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان پر غیر ملکی قرضوں میں 345 ارب روپے کا اضافہ

کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ 2 روز میں امریکی ڈالر 3 روپے 45 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز کی طرح روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز بھی گراوٹ دیکھی جارہی ہے، گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 34 پیسے مہنگا ہو کر 156 روپے 58 پیسے پر بند ہوا جب کہ آج انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپے 12 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 2 دن میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 45 پیسے بڑھ گئی ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی بے قدری کے بدولت پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کے حجم میں بھی اضافہ ہوا ہے اور 2 روز کے دوران قرض 345 ارب روپے بڑھ گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں