ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوروناوائرس: وزیراعلیٰ سندھ سول اسپتال کی تشخیصی ٹیم پر برہم

مراد علی شاہ اور ان کے فیملی ارکان کیلئے کورونا تشخیصی کٹ کے بجائے سی بی سی ٹیسٹ کرنے کی کٹس لے آئے تھے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ صحت کی بدعنوان مافیا کے اقدامات کے باعث سول اسپتال کراچی سے بغیر پیتھالوجسٹ کے وزیراعلیٰ ہائوس میں گزشتہ شب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اوران کے فیملی ممبران کے کوروناوائرس کی تشخیص کیلئے ایسا عملہ بھیجاگیا جواپنے ہمراہ کوروناوائرس کی تشخیصی کٹس لے جانے کے بجائے سی بی سی ٹیسٹ کرنے کی تشخیص کٹس لے گیا۔مذکورہ صورتحال کودیکھ کروزیراعلیٰ سندھ آپے سے باہر ہوگئے ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنا اوراپنی فیملی ممبران کا کورونا وائرس ٹیسٹ گزشتہ شب ہی آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں جاکر کروایا اوراس عمل کوآف دی ریکارڈ رکھا گیا جبکہ بینظیر آباد نوابشاہ میں ایران کی زیارت سے واپس آنے والے زائرین کی بڑی تعداد میں کورونا وائرس کے ہونے کی تصدیق کی بازگشت بھی سامنے آئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں