ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس: ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 627 ہوگئی

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 124ممالک میں جان لیوا کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 4 ہزار 627 ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزارسے زائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے 354 افراد ہلاک، 9 ہزارمریض، فرانس میں وائرس سے  48 افراد ہلاک،2 ہزار281مریض، اٹلی میں کورونا سے 827 افراد ہلاک، امریکامیں کوروناسے38افرادہلاک،ایک ہزار308مریض، اور 12 ہزار 462 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں کمی آنے لگی ہے تاہم چین میں متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار 793ہوگئی جبکہ 62 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دوسرے ممالک سے چین آنے والے مزید 6 افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد بیجنگ انتظامیہ نے دنیا بھرسے آنے والے افراد کو 14 روزکے لیے قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایت کی ہیں۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا سے11افراد ہلاک ہونے کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار169ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں