ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا کی تشخیص: 12 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچ گئیں

کراچی: چین سے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 12 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچ گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کرونا وائرس کی تشخیص اور ٹڈی دل کی روک تھام کے لیے چین کی جانب سے ارسال کردہ امدادی سامان لے کر خصوصی کارگو طیارہ کراچی پہنچ گیا ہے، چینی حکام کا کہنا ہے کہ چین ٹڈی دل کے خاتمے اور کرونا کی روک تھام اور تشخیص لیے تعاون جاری رکھے گا۔

ذرائع کے مطابق چین سے آنے والے امدادی سامان میں 14 پیسٹی سائیڈ اسپرے اور 50 ہزار لیڑ میلاتھن شامل ہے جو ٹڈی دل کی روک تھام کے لیے استعمال کیا جاسکے گا، اس کے علاوہ امدادی سامان میں 12 ہزار کرونا ٹیسٹنگ کٹس بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے امدادی سامان لے کر آنے والے کارگو طیارے کو حفاظتی اقدامات کے تحت رن وے سے دور پارک کیا گیا اور طیارے کے اطراف اسپرے بھی کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں