ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ بار ی

سیری (صباح نیوز) کھوئی رٹہ سیکٹرکنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ بار ی، بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا ،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی۔ تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کنٹرول لائنکے سرحدی گائوں بھینسہ گالہ ، چتر ، ججوٹ بہادر ، منڈی گجراں ، ٹائیں ، جگالپال میں بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ادھر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی بولتی بند ہو گئی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں