ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

SBCA کے کچی آبادی اور صنعتی سیل ختم

ڈی جی نسیم الغنی سہتو نے دونوں سیل متعلقہ ٹائون میں ضم کرنے کا حکم دیدیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نسیم الغنی سہتو نے ادارے کے کچی آبادی اور صنعتی سیل کو ختم کر دیا ہے، دونوں سیل متعلقہ ٹائون میں ضم کر دیے گئے ہیں ملازمین کو ایڈمن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، حکم نامے کے مطابق ایس بی سی اے کے ماتحت چلنے والے کچی آبادی اور صنعتی سیل کو فوری طور پر ختم کر دیا گیا ہے، اب متعلقہ ٹائونز ان معاملات کو دیکھیں گے، دونوں سیلز میں کام کرنے والے افسران اور ملازمین کو ایڈمن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں