ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد، خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص، حالت تشویشناک

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آ گیا، پاکستان میں کیسز کی مجموعی تعداد 29 ہوگئی۔

پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق امریکا سے آئی خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

پمز اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کو ونٹیلیٹر پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کی عمر 30سال ہے، خاتون کو نجی اسپتال سے پمز لایا گیا۔

دوسری جانب پمز اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  یہ اسلام آباد سے کورونا کا پہلا کیس ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں