ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اظہار یکجہتی کیلیےبرج الخلیفہ چینی پرچم میں رنگ گیا

متحدہ عرب امارات نے اظہار یکجہتی کے طور پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کو چینی پرنگ میں رنگ دیا۔

یو اے ای نے کورونا وائرس  سے متاثرہ چین سے اظہار یکجہتی کے طور پر برج الخلیفہ کو برقی قمقموں سے چینی پرچم  روشن کرکے کہ پیغام دیا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں بیجنگ حکومت کے ساتھ ہیں۔

یواے ای نے پیغام دیا ہے کہ چینی حکام  کوروناوئراس سےجیت جائیں گے اوراس مہلک وبا پر مکمل قابو پالیں گے۔

دوسری جانب اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شارجہ اورابوظبی میں عوامی پارکس اورنائٹ کلبزعارضی طورپربند کردیے گئے ہیں،پارکس اورنائٹ کلبزرواں ماہ کےآخرتک بندرہیں گے۔

اس سے قبل امارات میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے اور حفاظتی اقدامات کے تحت معمولات زندگی کو محدود کرنےکے لیے اقدامات کیے جاچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں