ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں شادی ہالز اور درگاہیں بند کرنےکی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شادیاں، میلے، درگاہیں، شادی ہالز بند کرنے کے لیے چیف سیکریٹری کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دے دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اللّہ پاک کا کرم ہے کہ ابھی تک صورتحال کنٹرول میں ہے لیکن ہمیں ہر طرح کی صورتحال کو سنبھالنے کے لیے تیار رہنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو رضاکارانہ بھی رجسٹر کرانے کی ہدایت دے دی اور ساتھ ہی چیف سیکریٹری کو نیشنل انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ (این آئی ایم ) کو بند کرنے کے لیے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو ہدایت دے دی۔

مراد علی شاہ نے مدارس میں بھی بچوں کی پڑھائی کو عارضی طور پر بند کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ حضور پاک نے بھی طاؤن کے پھیلنے والی جگہوں پر نہ جانے کی ہدایت دی تھی۔

مراد علی شاہ کے میڈیا کنسلٹنٹ عبدالرشید چنا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وزراء کو بھی تقریبات میں جانے سے منع کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں