ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم کی ایک بار پھر میڈیا پر رونمائی ذاتی درد کیلئے ہے، فردوس عاشق

پاکستان کے عوام کو اب مزید گمراہ نہیں کیا جاسکتا
مریم صاحبہ آپ کون سی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز کی ایک بار پھر میڈیا پر رونمائی ذاتی درد کے لیے ہے، پاکستان کے عوام کو اب مزید گمراہ نہیں کرسکتے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا مریم نواز صاحبہ آپ کون سی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہیں؟ ضمانت ملنے کے باوجود ایسی کیا زنجیر ہے جس نے آپ کو جکڑا ہوا ہے؟ زنجیریں توڑ کر اپنی آزادی کا اعلان کیوں نہیں کرتیں؟ صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں۔ وزیراعظم عمران خان قوم کو آپ کے دیے ہوئے دکھوں اور دردوں کا مداوا بڑے احسن انداز سے کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں