مکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں حج سیکورٹی اہلکار اردو سمیت 5زبانیں سیکھیں گے۔ حج پر آنے والے سب سے زیادہ زائرین انگریزی ، اردو ، فارسی ، فرانسیسی اور ترکی زبانیں بولنے والے ہوتے ہیں۔ اسلئے سعودی حکام حج پر آنے والوں کے ساتھ افہام و تفہیم کیلئے سیکورٹی اہلکاروں کو 5زبانوں کا کورس کرائینگے۔ مکہ کی پولیس، گشتی سیکورٹی دستوں میں شامل اہلکار، ٹریفک اور روڈ سیکورٹی فورس کے اہلکار 5زبانیں سیکھیں گے۔