ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹوکیو گیمزکے بارے میں عالمی ادارہ صحت کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا، تھامس باخ

ٹوکیو (جسارت نیوز) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی آئی او سی کے سربراہ تھامس باخ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے تناظر میں ٹوکیو 2020 گیمز کو منسوخ کیا جائے یا نہیں اس بارے میں کمیٹی عالمی ادارہ صحت کی سفارشات پر عمل کرے گی۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئی او سی بھر پور کوشش کرے گی کہ ٹوکیو گیمز منصوبے کے مطابق 24 جولائی کو شروع ہوں اور اولمپک کے کامیاب انعقاد کے لیے کھلاڑیوں کی تیاری مکمل ہو۔تھامس باخ نے بتایا کہ آئی او سی نے وبا کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے فروری کے وسط میں عالمی ادارہ صحت اور دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر ایک ٹاسک فورس قائم کی تھی اور کمیٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں