بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا کی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں گوگل، امازون اور ایپل کے ملازمین بھی اس مہلک وباء کا شکار ہوگئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق ایپل نے تصدیق کی کہ آئرش شہر کارک میں واقع اس کے صدر دفتر کا ایک ملازم کرونا وائرس کا شکار ہوا ہے۔ آئرلینڈ میں اب تک کرونا وائرس کے 24 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ آئرلینڈ میں کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سب سے قدیم یونیورسٹی کے ٹرینٹی کالج کے تمام لیکچر آن لائن کردیے گئے ہیں۔اگرچہ یورپی ممالک میں اٹلی اور فرانس میں کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیلا ہے تاہم آئرلینڈ میں یہ وائرس زیادہ نہیں پھیلا ہے لیکن حکومت نے اس کے اثرات کو کم سے کم رکھنے کیلئے اگلے ہفتے پورے ملک میں ہونے والی سینٹ پیٹرک ڈے کی تمام پریڈز منسوخ کردی ہیں۔ اس کے علاوہ آئرش حکومت نے کرونا سے نمٹنے کے لیے تین ارب یورو کی رقم مختص کی ہے۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- گوا نائٹ کلب آتشزدگی معاملہ: لوتھرا برادران کو خود سپردگی کی ہدایت، سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہائی کورٹ کا فیصلہ
- راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی کو دلت سماج جواب دے گا: راجندر پال گوتم
- ’مودی جی نے ایک ایسا منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں عوام کے حصہ میں زہر اور اڈانی کے حصہ میں امرت آئے گا‘
- سعودی عرب سے نئی دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ٹشو پیپر پر لکھا ملا ’بم‘، احمد آباد میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ
- سون ندی آبی تقسیم پر بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا، سورین-سمراٹ نے ایم او یو پر کیا دستخط