ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس: زلمی فاؤنڈیشن کا بڑا اقدام

پشاور: پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے 60 ہزار ماسکس اور 100پروٹیکٹرسوٹس وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ  کے حوالے کردیئے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان سے وزیر اعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی اور زلمی فاونڈیشن کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس سے نبرد آزما ڈاکٹرز اور طبی عملے کیلئے  60ہزار سرجیکل ماسکس اور 100پروٹیکٹر سوٹس وزیر اعلی کو پیش کیے ۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ کورونا وائرس کے خاتمے اور مریضوں کیلئے  ڈاکٹرز اور طبی عملے کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

یاد رہے کہ زلمی فاونڈیشن کی جانب سے اس سےقبل گزشتہ روز وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں 1 کروڑ روپے جمع کرائے جاچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں