ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ کے پی حکومت نے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے وفاق سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے کابینہ سے خیبرپختونخوا میں فوج تعینات کرنے کی منظوری لے لی۔کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے خیبرپختونخوا میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے خیبرپختوخوا میں تعینات ہوگی، کے پی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوج کی مدد طلب کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں