ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سرکلر ریلوے 30جولائی تک مکمل بحال کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی: پاکستان ریلوے نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں دہائیوں سے بند کراچی سرکلر ریلوے ٹرین سروس شروع کرنے کے لیے 40 نئی کوچز تیار کرنے کا باقاعدہ ورک آرڈر جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم ڈی ریلوے کیریج نے چیف ایگزیکٹو پاکستان ریلوے دوست لغاری کو بتایا ہے کہ یہ 40 کوچز معیاری اور بروقت تیار کر لی جائیں گی ان کوچز کی تیاری کے لیے کیریج فیکٹری میں شفٹوں میں کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان ریلوے نے 30 جولائی تک کراچی ریلوے سرکلر روٹ مکمل بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی کراچی سرکلر ریلوے ٹرین سروس تین ماہ میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ورک آرڈر کے مطابق یہ 40 کوچز 4 ماہ میں تیار کی جائیں گی اور ہر ماہ 10 کوچز تیار کر کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کراچی کے سپرد کی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں