ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹوئٹر کے بانی کا کورونا کے خلاف ایک ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکیٹو (سی ای او) جیک ڈورسی نے کورونا کے خلاف امدادی سرگرمیوں کیلئے ایک ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر کے سی ای او نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریلیف میں دی گئی یہ رقم میری کل ذاتی دولت کا 28 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وبا پر قابو پانے کے بعد ان کی توجہ بچیوں کی صحت اور تعلیم پر مرکوز ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کسی بھی شخص کی ذاتی حیثیت میں دی گئی یہ سب سے بڑی امدادی رقم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت لوگوں کی مدد کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور وہ اپنی زندگی میں ہی اس کے اثرات دیکھنا چاہتے ہیں۔

جیک نے کہا کہ ان کے اس اقدام سے دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ بھی اپنا حصہ ڈالیں۔ ’زندگی بہت چھوٹی ہے، تو کیوں نہ ہم وہ سب کریں جو ہم کر سکتے ہیں اور لوگوں کی جو ہوسکے مدد کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں