ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا: تمام غیر ملکی افراد کے ویزے میں 30 اپریل تک توسیع

وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے پھیلاوُ کو روکنے کیلئے پاکستان میں موجود تمام غیر ملکی افراد کے ویزے میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق فیصلہ لوگوں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق ویزا میں توسیع سے متعلق احکامات اور تفصیلات نادرا کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی جائیں گی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ویزے میں توسیع کے بعد امید ہے کہ تمام متعلقہ غیر ملکی افراد کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں