ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 5 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو پانچ کروڑ ڈالر امداد دینے کی منظوری دیدی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 5 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ رقم نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ سے کورونا کیلئے مختص کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے ڈی بی نے اعلامیہ میں کہا کہ پاکستان کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، اس فنڈز سے اسپتالوں ، تشخیصی لیبارٹریوں ، طبی سہولیات کو مستحکم کرنے کے لئے طبی سامان کی خریداری میں مدد ملے گی، فنڈز حکومت پاکستان کی درخواست پر جاری کئے جارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں