ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زمضان المبارک میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگ سکتی ہے، خامنہ ای

تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر رمضان المبارک کے دوران ملک میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق  ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر رمضان المبارک کے دوران ملک میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی جا سکتی ہے، “نماز اور خطبوں سمیت رمضان مبارک میں عوامی اجتماعات کے سے محروم ہونے کی صورت میں ہمیں چاہیے کہ اپنی یک جہتی میں اسی احساس کو پیدا کریں”۔

دوسری جانب ایران کے دیگر سیاست دان اعلانیہ طور پر ابھی تک رمضان کیلئے  کسی منصوبے کو زیر بحث نہیں لائے ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پرقابو پانے کے مقصد سے ملک کو 1 ماہ کیلئے  لاک ڈاؤن کرنے کے ہنگامی قانونی بل کو مسترد کر چکی ہے۔

رواں ہفتے منگل کے روز ایرانی سال نو میں پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کے دوران اس قانونی بل کی تجویز کو مسترد کردیا گیا تھا جبکہ پارلیمنٹ کے 80 ارکان نے اس بل کی تجویز کی تائید کی تھی۔

واضح رہے کہ  ایرانی سپریم لیڈر بیان ایسےموقع پر سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں مسلم ممالک  میں مساجد بند ہونے نماز جمعہ کی باجماعت ادائیگی سے قاصر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں