ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شب برأت پر قبرستان جانے پر پا بندی ہوگی، ناصرحسین

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصرحسین شا ہ کا کہنا ہے کہ عوا م کی شب برأت کے مو قع پر قبرستان جانے پر پا بندی ہوگی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سید ناصرحسین شا ہ نے اپنے ایک بیان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری احتیا ط کریں شب برأت پرگھروں پر انفرا دی عبادا ت کریں۔

تفصیلات کے مطابق ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو کورونا سے محفو ظ رکھنے کے لیے مشکل فیصلے کئے ہیں۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا ہے کہ عوا م شب برأ ت کے مو قع پر قبرستان نہ جائیں ، شب برأ ت کے مو قع پر قبرستان جانے پر پا بندی ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ عوام شب برأت پر اپنے گھروں میں ہی رہیں ملک و قوم کے لیے دعائیں کریں، آج رات اپنے پیاروں جو اس فانی جہاں کو چھوڑ کر مالک حقیقی سے جا ملے ہیں ان کی مغرفت کے لیے گھروں میں بیٹھ کر دعا کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں