ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2291 ہوگئی، 31 جاں بحق

کراچی: ملک بھر میں مزید 76 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2291 ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 76 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2291 ہوگئی ہے۔ اس وائرس سے زندگی کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 31 ہوگئی ہے جب کہ 9 کی حالت تشویشناک ہے اور 107 نے اس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 845 ہوگئی ہے، سندھ میں 743 ، خیبر پختونخوا میں 276 ، بلوچستان میں 169 ، اسلام آباد میں 69 ، گلگت بلتستان میں 187 جب کہ آزاد کشمیر میں 9 افراد کورونا کا شکار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں