ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

PSL FIVE شریک تمام کرکٹر کورونا وائر سے محفوظ

کھلاڑیوں، معاون، میچ آفیشلز، براڈ کاسٹرز اور ٹیم مالکان کے ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق
تمام افراد تندرست اور بغیر کسی خدشے کے ایک بار پھر اپنے اہل خانہ کے پاس جاچکے ہیں، پی سی بی
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل 5 میں شریک کرکٹرز ’’کورونا بائونسر‘‘ سے بچ نکلے۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں، معاون اسٹاف، میچ آفیشلز، براڈ کاسٹرز اور ٹیم مالکان سمیت 128 افراد کے ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے کروائی گئی جانچ میں بھی تمام 17 افراد کو کلیئر قرار دے دیا گیا، چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان کا کہنا ہے کہ بورڈ اور لیگ کی ساکھ کے لیے ضروری تھا کہ ایونٹ کے اختتامی مرحلے تک شرکت کرنے والے پلیئرز و دیگر متعلقہ لوگوں کے نمونوں میں کوئی ناخوشگوار چیز سامنے نہ آتی۔ تمام افراد محفوظ، تندرست اور بغیر کسی خدشے کے ایک بار پھر اپنے اہل خانہ کے پاس جاچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں