ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمالیہ 30 برسوں میں پہلی بار ہندوستان اور پاکستان کے میدانی علاقوں سے دکھائی دینے لگا

کوروناوائرس کی وجہ سے ہوا کی آلودگی کی سطح میں نمایاں کمی

اسلام آباد )ساوتھ ایشین وائر(کوروناوائرس کی وجہ سے ہوا کی آلودگی کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور کئی دہائیوں میں پہلی بار شمالی ہندوستان اور پاکستان کے میدانی علاقوں کے باشندے یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ وہ 150-200 کلومیٹر دور برف سے ڈھکے ہمالیہ کو دیکھ سکتے ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق دوسرے بہت سے ممالک کی طرح ہندوستان اور پاکستان میں صنعتیں ہفتوں سے بند ہیں ، لاکھوں افراد قرنطین میں ہیں جس کی وجہ سے سڑکیں اور شاہراہوں پر بہت کم گاڑیاں اور آمدورفت ہوتی ہے۔ اس سے ہوا کی آلودگی میں تیزی سے کمی اور، مرئیت میں بہتری آئی ہے۔ پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران شمالی ہندوستان میں آلودگی میں 40 سے زیادہ کمی آئی ہے۔شمالی ہندوستان کے شہروں جیسے ضلع جالندھر (ریاست پنجاب) اور شمال مشرقی پاکستان میں بھی بہت سے باشندوں کے لئے 200 کلومیٹر دور ہمالیائی پہاڑیوں کو دیکھنا ایک بے مثال نظارہ ہے جوپچھلے 30 برس میں پہلی دفعہ واقع ہوا ہے۔

https://twitter.com/ABfile7/status/1246801955063726089

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں