ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلینڈ نے پاکستان سے سیریزمیں تاخیرکا عندیہ دے دیا

لندن(جسارت نیوز) انگلینڈ نے پاکستان سے سیریز ملتوی کرنے کا عندیہ دے دیا۔ٹیم ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے کہا کہ فی الحال کھیل کی سرگرمیاں 28 مئی تک ملتوی ہیں مگر اس کے بعد بھی ان کے فوری شروع ہونے کا امکان بہت ہی کم دکھائی دے رہا ہے، اسی لیے ہمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلیے بھی متبادل تاریخوں کا جائزہ لینا ہوگا۔یاد رہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں بھی تاخیر کا امکان ہے، انگلش ٹیم کو رواں برس جون میں 3 ٹیسٹ میچز کیلیے ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرنا ہے،کیریبیئن ٹیم کے بعد انگلینڈکو پاکستان،آسٹریلیا اور آئرلینڈ سے بھی ہوم سیریز کھیلنی ہیں۔جائلز نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ان تمام مقابلوں کو اگلی تاریخوں تک ملتوی کردیں اور ہمیں ان میں سے کسی کو منسوخ بھی نہ کرنا پڑے، ہمیں اس کیلیے دیگر بورڈز کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، تمام لوگوں کی صحت و سلامتی ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں