ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : آج سے ہیٹ ویو شروع ہو رہی ہے

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کراچی میں رواں سال کی معتدل ہیٹ ویو آج سےشروع ہو رہی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز تک کراچی میں موسم گرم رہے گا، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق معتدل ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی کا درجہ حرارت 39.3 سینٹی گریڈ ا ور ہوا میں نمی کا تناسب 12 فیصد ہے جب کہ شہر میں سمندری ہوائیں بھی معطل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں