ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور قلندرز کا ورچوئل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

لاہور قلندرز نے لاک ڈاؤن کی صورتحال میں سرگرمیوں پر پابندی کے دورا ن ورچوئل ٹیلنٹ ہنٹ  پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں قلندرز ورچوئل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پرڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کل تمام سرگرمیاں رکی ہوئی ہیں ہم اس دوران ورچوئل ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں چار چار بیٹسمین،بولرز،وکٹ کیپرز اور اسپنرز کو شارٹ لسٹ کریں گے،16کھلاڑیوں کو ہائی پرفارمنس سینٹرمیں رکھیں گے اور ان میں4کا انتخاب کیا جائے گا۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ملک میں باصلاحیت کرکٹرز کی کمی نہیں صرف نوجوانوں کو گروم کرنے کی ضرورت ہے، لاہور قلندرز نوجوانوں پر بھرپور کام کررہی ہے اور ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں