ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا، فیول ایڈجسٹمنٹ 3 ماہ کیلئے مؤخر

کورونا ریلیف پیکیج کے تحت فیول ایڈ جسٹمنٹ 3 ماہ کے لیے مؤخر کرنے کی تجویز منظور کر لی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) کا اجلاس ہوا، اس دوران عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے کورونا ریلیف پیکیج کے تحت فیول ایڈ جسٹمنٹ 3 ماہ کے لیے مؤخر کرنے کا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اکنومک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی ) کے اجلاس کے دوران 4 سپلیمینٹری گرانٹس کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ ایف پی ایس سی کے لیے 16 کروڑ روپے کی سپلیمینٹری گرانٹ منظور کر لی گئی ہے۔

پائیدار ترقی کے پروگرام کے لیے ایک ارب 70 کروڑ کی گرانٹ، اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن جنوبی فیز 1 کے لیے 11 ارب 48 کروڑ روپے کی گرانٹ جبکہ ایس سی او کے لیے 46 کروڑ 42 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور دی گئی ہے ۔

ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت گیس کی قیمتوں کے تعین کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں